ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 22 سے 24 مارچ تک موسم نا ساز گار رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوسکتی ہے۔
موصوف نے کہا کہ 21 اور 22 مارچ کو وادی میں کہیں کہیں گرج چک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید بہتری متوقع ہے۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کر مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ادھر وادی میں ہفتے کی صبح سے ہی دھوپ کھلی رہی جس سے جہاں لوگوں کو مختلف مقامات پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا وہیں کسان بھی اپنے اپنے باغات اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں میں مصروف نظر آئے۔