مودی حکومت نے جے کے ایل ایف کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا: شاہ

مودی حکومت نے جے کے ایل ایف کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا: شاہ
نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے ’جموں-کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) (محمد یاسین ملک دھڑے) کو اگلے پانچ سالوں کے لیے ’غیر قانونی تنظیم‘ قرار دیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ کالعدم تنظیم جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کو چیلنج کرے گا اسے سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کو پانچ سال کے لیے ایک ’غیر قانونی تنظیم‘ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ تنظیم نے دہشت گردی کے ذریعے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دے کر ہندوستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈالا۔ مودی حکومت دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگوں اور تنظیموں کو نہیں بخشے گی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مطابق، وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر پیپلز لیگ (جے کے پی ایل) کے چار دھڑوں کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ اس میں جے کے پی ایل(مختار احمد وازہ)، جے کے پی ایل(بشیر احمد ٹوٹا)، جے کے پی ایل(غلام محمد خان) اور جے کے پی ایل(عزیز شیخ) یعقوب شیخ تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ تنظیمیں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے میں ملوث تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت دہشت گردی کو بے رحمی سے کچلنے کے لیے پرعزم ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.