کینیا میں ڈاکٹروں کی ملک گیر ہڑتال

کینیا میں ڈاکٹروں کی ملک گیر ہڑتال

نیروبی: کینیا میں ڈاکٹروں نے جمعرات کو ملک گیر ہڑتال شروع کر دی اور حکومت پر ترقی اور 4000 سے زیادہ میڈیکل انٹرنز کی پوسٹنگ سمیت ان کی شکایات کو دور کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔

ہڑتال نے مشرقی افریقی ملک کے اسپتالوں میں طبی خدمات ٹھپ ہوگئی ہیں اور مریضوں کو بغیر دیکھ بھال کے چھوڑ دیا گیا۔ہڑتال سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ناکورو، کوالے، کلیفی، میگوری اور ممباسا کاؤنٹی شامل ہیں۔

کینیا میڈیکل پریکٹیشنرز اینڈ ڈینٹسٹ یونین (کے ایم پی ڈی یو) کے جنرل سیکرٹری داوجی اٹیلا نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد انہوں نے صنعتی کارروائی کا سہارا لیا۔ انہوں نے بدھ کو کہا’’ہماری سات روزہ ہڑتال کا نوٹس ختم ہو جائے گا اور ہماری صنعتی کارروائی شروع ہو جائے گی‘‘۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.