رام بن میں سڑک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، ہیلپر زخمی

رام بن میں سڑک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، ہیلپر زخمی

جموں،: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور کی موت جبکہ اس کا ہیلپر زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں پنتھیال مگر کوٹ علاقے میں جمعہ کی صبح دو ٹرکوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ٹرک ڈرائیور کی موت جبکہ اس کا ہیلپر زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔متوفی ڈرائیور اور زخمی ہیلپر کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہے۔بتادیں کہ صوبہ جموں میں سڑک حادثات میں انسانی جانوں کا زیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ جمعرات کو ضلع کشتواڑ میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.