جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند کل دیکھا جائے گا

مانیٹرنگ ڈیسک

عودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند کل دیکھا جائے گا جبکہ لندن کے مشہور ویسٹ اینڈ کو رمضان کی آمد سے قبل خوبصورتی سے سجایا دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے، اِس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب لندن کی کوونٹری اسٹریٹ کو رمضان کی آمد سے قبل لائٹس لگا کر روشن کر دیا گیا۔میئر لندن صادق خان نے بھی تقریب میں شرکت کر کے سب کو یکجا ہونے کا پیغام دیا۔

ہندوستان اور پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ  ممکنہ طور پر منگل 12 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img