بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جان بحق فلسطینوں کی تعداد 30 ہزار 717 تک پہنچ گئی

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں اور اس کے بعد ناکہ بندی کی وجہ سے عوام کے بھوکاپیا رہنے کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 86 کا اضافہ ہو کر 30 ہزار 717 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 152 دنوں سے جاری ر ان حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 فلسطینیوں کو شہید کیا جس سے جانی نقصان 30 ہزار 717 ہو گیا ہے ۔
واضح رہے کہ تازہ حملوں میں 113 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد زخمیوں کی تعداد 72 ہزار 156 تک پہنچ گئی ہے۔
خان یونس اور شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز نے اب تک 348 طبی عملے کو ہلاک اور 269 طبی اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں ” 9 بار قتل عام” کیا ہے اور اب بھی ملبے تلے اور سڑک کے کنارے مردہ افراد کی لاشیں موجود ہیں ، لیکن اسرائیلی فورسز، طبی ٹیموں اور شہری دفاع کے اہلکاروں کی ٹیمیں رکاوٹوں کی وجہ سے . لاشوں تک نہ پہنچ سکی ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img