سرینگر: سینئر صحافی اورروزنامہ صبح کشمیر کے مدیر اعلیٰ نذیر احمد وانی انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نذیر احمد وانی گردوں کی بیماری میں مبتلاء تھے اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر میں زیر علاج تھے ۔
انہوں نے کہا کہ دوران علاج نذیر احمد وانی نے آج صبح زندگی کی آخری سانس لی۔
صحافتی برادری نے سینئر صحافی اور روزنامہ صبح کشمیر کے مدیر اعلیٰ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ۔ادھر ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل سمیت جملہ اراکین نے سینئر صحافی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے تعزیت و ہمدردی کی۔