ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
5.5 C
Srinagar

کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ میں آتشزدگی، ہوٹل پائن پیلس کو نقصان

سری نگر: وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں بدھ کی صبح ایک ہوٹل میں آگ نمودار ہوئی جس سے ہوٹل کی بالائی منزل کو نقصان پہنچا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ آگ دن کے قریب ساڑھے گیارہ بجے لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس ہوٹل کا نام ‘پائن پیلس پلاٹینم’ ہے اور یہ ایک تین منزلہ ہوٹل ہے جس کی بالائی منزل سے آگ نمودار ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ فائر ٹنڈرس آگ کو قابو میں کر رہے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img