پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

منوج سنہا کا مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی کے انتقال پر اظہار غم

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق لوک سبھا سپیکر اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا: ‘انہیں (منوہر جوشی کو) عام آدمی کی فلاح و بہبودی کے لئے فکر مند رہنے کے عزم کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’۔بتادیں کہ مہاراشٹرہ کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی حرکت قلب بند ہونے کے دو دن بعد جمعہ کے روز ممبئی کے ایک ہسپتال مین انتقال کر گئے۔ وہ 86 برس کے تھے۔
منوج سنہا نے منوہر جوشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘سابق لوک سبھا سپیکر اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا’۔انہوں نے کہا: ‘انہیں (منوہر جوشی کو) عام آدمی کی فلاح و بہبودی کے لئے فکر مند رہنے کے عزم کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ میں مصیبت کی اس گھڑی میں اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img