پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

برف باری کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ

سری نگر: وادی کشمیر میں جاری بھاری برف باری کے باعث منگل کے روز سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر فلائٹ آپریشن کے مکمل طور پر معطل رہنے کا امکان ہے۔
ائیر پورٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے منگل کے روز سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروزاوں کو منسوخ کیا گیا۔اانہوں نے کہا کہ انڈیگو اور اور دوسری کئی پراوزوں کو اسٹینڈ بائی موڈ پر رکھا گیا ہے اور بھاری برف باری کے پیش نظر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل رہنے کا امکان ہے۔
بتادیں کہ وادی کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بھی منگل کی صبح سے برف باری ہو رہی ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا یہ سلسلہ منگل کی رات دیر گئے تک جاری رہ سکتا ہے۔ادھر وادی کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک بند ہے وہیں مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img