دورہ وزیر اعظم ۔۔۔۔۔۔

دورہ وزیر اعظم ۔۔۔۔۔۔

وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلوار کو دورہ جموں کے دوران ’وکسٹ بھارت ،وکسٹ جموں وکشمیر (امن اور ترقی کی نئی تصویر ) کے بینر تلے 32ہزارکروڑ کے220پروجیکٹس کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا ۔ان تعمیراتی پروجیکٹوں میں ایمز جموں ،آئی آئی ایم جموں ،نیو ٹرمینل بلڈنگ جموں ائر پورٹ ،206ترقیاتی پروجیکٹ ،کامن یوزر پیٹرولیم ٹرمینل جموں ،ایکسپرس برجز ،ٹنلز ،اور دیگر بنیادی ڈھانچے ،نئی ریلوے لائن (بانہال ۔کھاری ۔سمبر ۔سنگلدن سیکشن ) وغیرہ شامل ہیں ۔دورے وزیر اعظم نے1748افراد میں تقرریوں کے خطوط بھی تقسیم کئے ۔وزیر اعظم نے یہ ان تمام پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح (ایم اے اسٹیڈیم جموں ) میں ایک تقریب کے دوران کیا ۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر بدل رہا ہے اور اب جموں وکشمیر میں تشدد کی لہر نہیں بلکہ تعمیر وترقی اور امن کا نیا دور شروع ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ملک کا تاج ہے ،اس تاج کو اب اُسی طرح سجایا جائے گا ،جس طرح تاج میں کوہ ِنور چمکتا رہتا ہے ،اُسی طرح جموں وکشمیر کو بھی تعمیر وترقی اور امن کے حوالے سے کہکشاں کی مانندجگمگائے گا ۔

جموں میں منعقدہ تقریب کے دوران مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے والی خواتین اور دیگر مستحقین نے وزیر اعظم سے براہ راست گفت شنید بھی کی ۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ،جموں وکشمیر تیز رفتاری سے بدل رہا ہے ۔جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں ہڑتال کا کلینڈر جاری نہیں ہوتا بلکہ اب تعمیر وترقی کا کلینڈر جاری ہوتا ہے ۔اب وہ دور گیا جب لوگ شام ڈھلنے کےسا تھ ہی گھروں کی طرف قید ہوجاتے تھے ،اب جموں وکشمیر خاص طور پر اہلیان کشمیر ’نائٹ لائف کو انجوائے ‘ کرتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ کشمیر ی نوجوان اب دریائے جہلم کے کنارے گٹاربجا تے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ملی ٹنسی میں مقامی نوجوانوں کی بھرتی صفر پر آئے گی جبکہ نوجوان اب پتھر بازی کی طرف نہیں بلکہ تعمیر وترقی اور امن کا حصہ بن رہے ہیں ۔

وزیر اعظم کا دورہ جموں ،انتہائی اہم اور کامیاب قرار دیا جارہا ہے ۔دفعہ370کی تنسیخ کے بعد وزیر اعظم کا پہلا آفیشل دورہ جموں وکشمیر ہے ۔وادی کشمیر اور نئی دہلی کے درمیان اگرچہ کوئی دوری نہیں ہے ۔تاہم ایک عام تاثر یہ ہے کہ نئی دہلی اور کشمیر کے درمیان اب بھی ایک خلیج ہے ،جس کو پاٹنے کی ضرورت ہے ۔اس کے لئے وزیر اعظم کو کشمیر کا بھی دورہ کرنا چاہئے ۔کشمیر میں بھی سینکڑوں عارضی ملازمین ،مستقل ملازمت کے متلاشی ہیں ۔ان کو بھی مستقل ملازمتوں کے تقرریوں کے خطوط ملنے چاہیے ۔وادی کشمیر میں ترقی کی رفتار مزید کرنی کی بھی ضرورت ہے اور تعمیراتی پروجیکٹوں کو وقت ِ مقررہ کے اندر مکمل ہونے چاہیئے ،کیوں کہ بیشتر پروجیکٹوں کے تشنہ تکمیل رہنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔وادی کا ایمز بھی لوگوں نے نام وقف کیا جا نا چاہیے،تاکہ وادی میں صحت کے شعبہ میں مزید بہتری آئے ۔عوام میں اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں ،جن سے تعمیر وترقی کا سفر جاری رہنے کیساتھ ساتھ پائیدار امن بھی یقینی بن جائے گا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.