جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

کولگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی

کولگام:جنوبی ضلع کولگام میں جمعے کے روز کرنٹ لگنے سے دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام میں ایچ ٹی لائن گرنے کی وجہ سے دو افراد جن کی شناخت نسرین بانو زوجہ محمد سبحان کمار اور اویس رمضان کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد خاتون کو جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img