بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو طلب کیا

سری نگر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور موجودہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے منگل کے روز سری نگر آفس پر طلب کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق کو ای ڈی نے مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے 13فروری منگل کے روز ای ڈی دفتر واقع سری نگر آنے کوکہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ اس وقت جموں میں قیام کئے ہوئے ہیں لہذا منگل کے روز ای ڈی دفتر پر ان کی حاضری پر ابہام بنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹ گھوٹالہ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو ماضی میں بھی کئی بار پوچھ تاچھ کی خاطر طلب کیا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img