بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

رفاح اور غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زیادہ

غزہ:غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفاح اور آس پاس کے علاقوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں پیر کو مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہو گئی، جب کہ خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آج علی الصبح رفاح کے علاقے پر تقریباً 40 فضائی حملے کیے اور زمین پر گولہ باری بھی کی۔
اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اس نے رفاح میں اسپیشل فورسز کی کارروائی کے بعد دو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ اس کے بعد دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کی حالت بہتر ہے۔ اسرائیلی فوج نے پہلے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے پیر کو جنوبی غزہ میں "دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا ایک سلسلہ” شروع کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو فون پر غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی علاقے کو مزید امداد فراہم کرنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی حکومت کے ایک اہلکار نے زنہوا کو بتایا کہ ان یرغمالیوں میں سے تقریباً ایک سو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران اغوا ہونے کے بعد اب بھی غزہ میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے رفاح میں زمینی کارروائی کے لیے اسرائیل کے اعلان کردہ منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
غزہ میں قائم وزارت صحت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28,176 ہو گئی ہے، جب کہ 67,784 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img