بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

سری نگر کے صورہ علاقے میں آتشزدگی، 4 گائو خانے، 7 شیڈ خاکستر

سری نگر: سری نگر کے مضافاتی علاقہ صورہ کے زونی مر علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں 4 گائو خانے اور 7 شیڈ خاکستر ہوگئے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صورہ کے زونی مر علاقے میں رات کے قریب ڈھائی بجے آگ کی ایک وار دات میں 4 گائو خانے اور 7 شیڈ خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img