پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔
سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشتواڑ میں پیر کی صبح 8 بجکر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
سینٹر نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img