انہوں نے کہا کہ گرچہ پولیس، فوج، فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر کارروائیاں انجام دے کر آگ کو قابو میں کر لیا تاہم درجنوں شیڈوں کا خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شیڈ نما دکانوں میں موجود سارا مال و اسباب خاکستر ہوگیا۔
تاہم آگ کی اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔