منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

چین میں ڈوبتے بحری جہاز کا 16 ترکوں سمیت 21 رکنی عملہ بچا لیا گیا

بیجنگ: چین کے شہر شنگھائی کے کھُلے پانیوں میں ایک دوسرے سے ٹکرانے والے 2 بحری جہازوں میں سے ایک سمندر برد ہو گیا ہے۔
ڈوبنے والے بحری جہاز میں ترک ملاح بھی موجود تھے۔
ترکیہ وزارت رسل و رسائل سے منسلک محکمہ جہاز رانی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "شان ہائے کے کھُلے سمندر میں مارشل کا پرچم بردار ‘اومیگا’ نامی بحری جہاز ‘میرابیلا’ نامی بحری جہاز سے ٹکرا گیا ہے۔
تصادم کے نتیجے میں اومیگا بحری جہاز ڈوب گیا ہے ۔ جہاز کے عملے میں 16 ترک جہاز ران بھی شامل تھے۔
لائف بَوٹ کے ذریعے ڈوبتے جہاز کو ترک کرنے والے اور 16 ترکوں پر مشتمل کُل 21 جہاز رانوں کو بچا لیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق جہاز رانوں کی صحت سے متعلق پُر اطمینان جواب کے حصول اور ان کی وطن واپسی کے لئے ترکیہ وزارت خارجہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img