کولمبو: سری لنکا میں ڈینگو وائرس پھیلانے والے مچھروں کی آبادی میں 29.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو نیشنل ڈینگو کنٹرول یونٹ (این ڈی سی یو) کے حوالے سے بتایا کہ 8 سے 14 جنوری تک ڈینگو کے 2,951 معاملات سامنے آئے ہیں۔ سال کے پہلے 18 دنوں میں ڈینگو کے 6 ہزار 689 معاملے درج کئے گئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
این ڈی سی یو نے کہا کہ سب سے زیادہ معاملے سب سے زیادہ آبادی والے ضلع کولمبو ضلع سے سامنے آئے ہیں، جبکہ 1,320 کیس جافنا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال ڈینگو کے کل 88 ہزار سے زائدمعاملے سامنے آئے تھے جن میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یو این آئی





