بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 232 تک پہنچی

ٹوکیو: مقامی حکام کے مطابق وسطی جاپانی صوبہ اشیکاوا میں آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بدھ کے روز بڑھ کر 232 ہو گئی۔حکومت کے مطابق، تازہ ترین اعداد و شمار مقامی وقت صبح 9 بجے تک سامنے آئے، جن میں وجیما شہر میں مزید 10 ہلاکتوں کی اطلاع دی گئی ہے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں وجیما مارننگ مارکیٹ کے آس پاس میں درج کی گئیں۔
وجیما مارننگ مارکیٹ گزشتہ ہفتہ سے ہی بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
لاپتہ افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے اور وجیما شہر میں 17 افراد اور سوزو شہر میں چار افراد یعنی کل 21 افراد لاپتہ ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رہائش مکانات کے نقصان کی تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 22,374 تک پہنچ گئی ہے، اور اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ متاثرہ عمارتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا کیونکہ مزید جائزے کی کارروائی جاری ہے۔
قومی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کی رپورٹ کے مطابق، وجیما اور سوزو شہروں میں، نقصانات اب بھی "بے شمار” بیان کیا گیا ہے، جہاں حقیقی صورتحال اب بھی غیر واضح ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img