منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

وزیراعظم مودی نے شاعر منور رانا کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف شاعر منور رانا کے انتقال پر رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اتر پردیش میں پیدا ہونے والے شاعر مسٹر منور رانا نے اردو ادب اور شاعری میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔
ایکس پراپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا:
"شری منور رانا جی کے انتقال سے دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اردو ادب اور شاعری میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت ہے۔ ان کی روح کو سکون ملے۔”
خیال رہے کہ اردو کے معروف شاعر منور رانا نے طویل علالت کے بعد کل رات لکھنو کے پی جی آئی اسپتال میں آخری سانس لی۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img