منشیات فروش کی شناخت محمد ایوب شاہ ولد عبدالخالق ساکن لڈورا رفیع آباد کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروش پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور اس کی کافی عرصہ سے تلاش تھی۔
دریں اثنا پولیس نے ایک دفعہ پھر عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو اپنا دست تعاون فراہم کرنا چاہئے۔





