یہ خبر انتہائی دکھ و افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق جوائنٹ کمشنر سید اہو القاسم کے والد سید ابوالفضل کا گذشتہ روز انتقال ہوا ہے۔
سماج کے مختلف طبقوں نے سید ابو الفضل کے انتقال پر زبردست دکھ کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔احد زرگر میموریل ریسرچ فاونڈیشن کے سربراہ خورشید احمد زرگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سید خاندان کے ساتھ ہمارے زاتی تعلقات ہیں اور مرحوم ایک نیک سیرت انسان تھے۔
انہوں نے سید خاندان کے ساتھ اس موقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ادارہ ایشین میل کے آج کے شمارے میں مرحوم کا نام غلط شائع ہوا تھا جس کے لئے ادارہ معزرت خواہ ہے ،لہذا چھپی خبر میں نام کی درستی بھی کی جارہی ہے۔





