بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

شمالی ایران میں فیکٹری میں دھماکہ سے 53 افراد زخمی

تہران: شمالی ایران میں منگل کو ایک کاسمیٹکس فیکٹری میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 53 افراد زخمی ہوگئے نیزفیکٹری کی عمارتوں اور آلات کو نقصان پہنچا۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ نے یہ اطلاع دی۔

فارس نے کاؤنٹی کے فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حسین اشوری کے حوالے سے بتایا کہ کاسمیٹک اسپرے بھرنے کے لیے استعمال ہونے والے گیس سلنڈر کے پھٹنے سے البرز صوبے کے فردیس کاؤنٹی میں واقع سیمین دشت صنعتی پارک میں فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے صوبائی طبی ایمرجنسی آرگنائزیشن کے سربراہ احمد مہدوی کے حوالے سے بتایا کہ کچھ شدید زإینوں سمیت تمام زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اشوری کے مطابق، آگ مقامی وقت کے مطابق 15:00 بجے لگی اور 25 فائر فائٹرز کے ساتھ 9 فائر انجنوں نے اس پر قابو پالیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

آٹھ لاکھ کی آبادی والے فردیس کاؤنٹی صوبائی دارالحکومت، کاراج کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img