سری نگر: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ نے بدھ کے روز زائد از ایک ماہ کی سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔یونیورسٹی میں یہ سرمائی تعطیلات یکم جنوری سے شروع ہو کر 11 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی تاہم اس دوران امتحانات کو حسب شیڈول منعقد کیا جائے گا اور دیگر انتظامی سرگرمیاں بھی بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دی جائیں گی۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا: ‘یونیورسٹی میں یکم جنوری سے 11 فروری تک سرمائی تعطیلات ہوں گی تاہم پہلے سے طے شدہ یا طے ہونے والے امتحانات حسب شیڈول منعقد ہوں گے نیز انتظامی سرگرمیوں کی انجام دہی میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی’۔
یو این آئی





