بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

کویت کی پولیس نے مار پیٹ کے واقعہ میں ماں بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا

کویت: کویت میں پولیس نے ایک سکیورٹی اہلکار پر خاتون اور اس کے بیٹے کی طرف سے تشدد اور مارپیٹ کے واقعے کی جانچ کے دوران ملزمان کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔کویتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکار پر تشدد کرنے والے ماں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت ہنگامہ کھڑا کردیا تھا جب ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو خاتون کی طرف سے تھپڑ مارتے اور دھکے دیتے دکھایا گیا تھا۔
کویتی وزارت داخلہ نے "ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کے سابقہ بیان کے علاوہ وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس کیس کے حوالے سے مزید قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔
واقعے کے فریقین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں "ایک سرکاری ملازم پر اس کی ڈٰیوٹی کے دوران اس پر حملہ کرنا، سرکاری ملازم کی توہین کرنا اور واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ اور سوشل میڈیا ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ "ان کو سنٹرل جیل میں10 دن کے لیے حراست میں رکھنے اور گاڑی کو ٹریفک امپاؤنڈ گیراج میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے”۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img