گوانگ ڈونگ: چین نے منگل کے روز لانگ مارچ-11 کیریئر راکٹ کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا، جس میں تین سیٹلائٹس کو منصوبہ بند مدار میں بھیجا گیا ہے۔
تائی یوان سٹیلائٹ لانچ سینٹر نے راکٹ کو جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر یانگ جیانگ کے ساحل سے صبح 6:39 بجے (بیجنگ وقت) پر لانچ کیا۔
شیان-24C نامی سیٹلائٹس بنیادی طور پر خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے تجربات کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 503 واں مشن تھا۔
یو این آئی





