نئی دہلی: راجیہ سبھا نے بدھ کو اپوزیشن کی غیر موجودگی میں پروویژنل ٹیکس کلیکشن بل 2023 صوتی ووٹ سے لوک سبھا میں واپس کر دیا۔
یہ منی بل لوک سبھا نے 19 دسمبر کو پاس کیا تھا۔ یہ پروویژنل ٹیکس کلیکشن ایکٹ 1931 کو منسوخ کرتا ہے۔ ٹیکس کے پرویژنل کلیکشن بل 2023 میں 1931 کے قانون کے موجودہ التزامات کو شامل کیاگیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بل پر مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سٹہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے بجٹ میں کسٹم ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کی شرحوں میں تبدیلیوں کو فوری اثر سے لاگو کرنے کے لیے یہ التزام کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبوری مدت میں پیدا ہونے والے کسی بھی ممکنہ ابہام کو دور کرنے کے اقدام کے طور پر اس بل کو لایا گیا ہے۔
بیجو جنتا دل کے امر پٹنائک، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گھنشیام تیواری، وائی ایس آر سی پی کے ایودھیا رامی ریڈی، اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تمبی دورائی، بی جے پی کے رام بھائی ہرجی بھائی موکریا اور بی جے پی کے کے لکشمن نے بل پر مختصر بحث میں حصہ لیا۔
یواین آئی





