سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک غیر مقامی مزدور کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبے میں کرایے کے کمرے میں ایک غیر مقامی مزدور کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت محمد شہبار ولد محمد یوسف ساکن اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاش کو سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
یو این آئی




