جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

محمد خوشید عالم کی والدہ کا انتقال،اجتمائی فاتحہ خوانی بدھ وار 20 دسمبرکو

مختلف شخصیات اور لیڈران کی تعزیت

سری نگر:وادی کے مشہور و معروف سابق ٹریڈ یونین لیڈر و ایم اہل سی اور پیپلز کانفرنس کے سینر لیڈر محمد خورشید عالم کی والدہ ماجدہ گذشتہ شام انتقال کرگئیں ۔ان کے نماز جنازہ میں لوگوں کی بھاری تعداد نے دھیر رات شرکت کی۔سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ شخصیات ،سیاستدانوں اور تنظیموں کے سربراہان نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس موقعے پر محمد خورشید عالم اور دیگر لواحقین سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ادارہ فکر و فن جموں و کشمیر کے سرپرست اعلی عبدل احد فرہاد اور جملہ اراکین ،ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلی رشید راہل و دیگر اراکین،فوڈ اینڈ سپلائز ایپلائز ایسوسی پیشن کے صدر اعجاز احمد خان نے بھی اس موقعے پر محمد خورشید عالم اور دیگر لوحقین کے ساتھ تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالئ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائیی۔

مرحومہ کی اجتمائی فاتحہ خوانی بروز بدھ وار 20 دسمبر صبح 11 بجے آبائی مقبرہ میر سید تاج الدین ہمدانی رحمتلہ علیہ متصل پولیس تھانہ نوہٹہ انجام دی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img