منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

منی لانڈرنگ کیس: ای ڈی نے سری نگر میں 193.46 کروڑ روپیہ مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کوضبط کیا

سری نگر:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سری نگر کے پاش علاقے شیو پورہ میں 193.46کروڑ روپیہ مالیت کی اراضی کو ضبط کیا ہے ۔
ای ڈی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کوآپریٹوبینک کے سابق چیئرمین محمد شفیع ڈار اور جعلی ریور جہلم کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے چیرمین کی گرفتاری کے تین ہفتے کے بعد انفورسنمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے سری نگر کے پاش علاقے شیو پورہ میں 257کنال اراضی جس کی مالیت 193.46کروڑ روپیہ ہے کو سیل کیا۔ دونوں جعلساز 20دسمبر تک عدالتی حراست میں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھوکہ دہی کے اس کیس میں کوآپریٹو بینک کے سابق چیرمین نے قواعد و ضوابط کو بالائی طاق رکھ کر جعلی ریور جہلم کوآپریٹو ہاوس کو 250کروڑ روپیہ کا لون فراہم کیا تھا۔
موصوف ترجمان کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ای ڈی نے مذکورہ فراڈ کیس کی تحقیقات شروع کی اور پانچ ملزمان کے خلاف رنبیرپینل کوڈاورجموں وکشمیر کرپشن ایکٹ کے تحت کیس درج کیا۔
ان کے مطابق ہلال میر اور محمد شفیع ڈار سمیت مزید تین افراد عبدالحمید ہجام (سابق سیکریٹری ریور جہلم کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی)، مجیب الرحمن گھاسی (سابق راجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی ) اور سعید عاشق حسین (سابق ڈپٹی راجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی )کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ بھی پیش کی ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ جعلسازوں نے دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی رقم کا استعمال غیر منقولہ جائیداد کے حصول کے لئے کیا تھا جسے جمعرات کے روز منسلک کیا گیا ۔
ای ڈی کے مطابق اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل آلات اور مجرمانہ دستاویزات برآمد کرکے ضبط کئے ۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img