سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم سر دار ولبھ پٹیل کو ان کی پونیہ تتھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر جمعہ کی صبح ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں مرد آہن اور متحدہ ہندوستان کے معمار سر دار ولبھ پٹیل جی کو ان کی پونیہ تتھی پر خراج عقیدت پیش کیا’۔
سر دار ولبھ پٹیل کا انتقال 15 دسمبر 1950 کو ہوا آپ ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم تھے۔ آپ کو معمار متحد ہندوستان اور مر د آہن کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
سر دار پٹیل کا تعلق گجرات سے تھا اور آپ ایک کامیاب وکیل تھے آپ نے انڈین نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہ کر اپنا بھر پور کر دار ادا کیا۔





