سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے ایک ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ منگل کی صبح وادی کشمیر کے بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ایک ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپہ مار کارروائیاں جاری تھیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔