نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘لداخ میں ہفتے کی صبح 8 بجکر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے’۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یو این آئی