آستانہ: قزاخستان کے الماتی میں جمعرات کو ایک ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
محکمہ نے بتایا کہ آگ تین منزلہ رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں لگی تھی۔ اس عمارت کی پہلی منزل اور بیس منٹ ایک ہاسٹل چلایا جا رہا تھا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور پتہ چلا کہ آگ عمارت کے تہہ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اموات کاربن مونو آکسائیڈ پوائزننگ کے باعث ہوئیں۔ الماتی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے بعد میں اطلاع دی کہ دو افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے جن میں سے 59 باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
یواین آئی