ٹریفک پولیس کے مطابق برف جمع ہونے کے باعث تاریخی مغل روڈ پر جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔
سری نگر- لیہہ شاہراہ کے متعلق ٹریفک حکام کا کہنا تھا: ‘اس شاہراہ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو چلنے کی ابھی اجازت نہیں دی گئی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام جاری ہے اور بیکن کی طرف سے گرین سگنل موصول ہوتے ہی اس پر ٹریفک بحال کیا جائے گا۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ر رک کر بارشوں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
یو این آئی