ورلڈ کپ فائنل : بھارت 240 رنز پر آل آوٹ، آسٹریلیا کو 241 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ فائنل : بھارت 240 رنز پر آل آوٹ، آسٹریلیا کو 241 رنز کا ہدف

سپورٹس نیوز ڈیسک

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج تاریخ دوہرانے کا موقع ہے کوشش کریں گے ٹائٹل اپنے نام کریں۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

بھارت کی دوسری وکٹ 76 رنز پر گری جب کپتان روہت شرما 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل کی گیند پر ٹویوس ہیڈ نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔تیسرے آؤٹ ہونے والے بھارتی بلے باز سیمی فائنل میں سنچری بنانے والے شریاس آئیر تھے جو صرف 4 رنز بنا کر کپتان پیٹ کمنز کا شکار بنے، وکٹوں کے عقب میں موجود جوش انگلس نے ان کا کیچ پکڑنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبمن گل تھے جو مچل اسٹارک کی گیند پر ایڈم زیمپا کو کیچ تھما کر پویلین لوٹے۔

بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویرات کوہلی تھے جو 63 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 54 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہیں کینگرو کپتان نے میدان بدر کیا۔

ویرات کوہلی کے بعد آل راؤنڈر رویندرا جدیجدا کریز پر آئے لیکن اسکور میں کوئی قابل ذکر اضافہ کیے بغیر ہی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کا شکار بن گئے، انہوں نے 22 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری بھارتی ٹیم 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

ورلڈکپ 2023 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 فائنل جیتنے والی ٹیم کو 1 کروڑ امریکی ڈالرز (یعنی 2 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد) بطور انعامی رقم دی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرملیں گے۔

سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکیں گی ان ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

اس طرح کُل 45 میچز میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.