سری نگر – جموں قومی شاہرا رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کے باعث بند

سری نگر – جموں قومی شاہرا رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کے باعث بند

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہرا پر رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔
حکام نے لوگوں سےقومی شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کرنے کی صلاح دی ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے پیر کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل بند کر دی گئی ہے’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘لوگوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں’۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.