پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

جموں کے بری برہمنہ علاقے میں آتشزدگی، دکان خاکستر

جموں: جموں کے بری برہمنہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک دکان خاکستر ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ جموں کے بری برہمنہ علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں گپتا جنرل سٹور نامی ایک دکان خاکستر ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ دکان میں سارا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے پٹاخے پھوڑنے یا آتش بازی کے دوران چنگاری دکان میں جانے سے یہ آگ لگ گئی ہوگی۔
دکان مالک کا کہنا ہے کہ دکان کا سارا مال خاکستر ہوا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img