چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمر کی نو منتخب ایگزیگٹو بارڈی کی پہلی میٹنگ

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمر کی نو منتخب ایگزیگٹو بارڈی کی پہلی میٹنگ

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مشتاق چایا کو سرپرست اعلی اور طارق گانی  کو سی سیی آئی کے کا صدر منتخب ہونے پر تہنیت پیش کی

سرینگر: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمر (سی سی آئی کے) کی نئی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دینے اور مشتاق چایا سرپرست اعلی اور طارق گانی دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے  پر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مبارکباد پیش اورانہں اپنی نیک خواہشات کا  اظہار کیا۔
اس حوالے سےچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کی جانب سے  سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے خاص مہمان کے طور شرکت کی ۔اس دوران موصوفہ نے مشتاق چایا کے سی سی آئی کے سرپرست اعلی مقرر کئے جانےاور طارق رشید گانی کو دوبارہ سے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی۔اس موقعے پر سی سی آئی کے  منعقدہ ا جلاس میں کئی اہم معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی وہیں کشمیر ہنڈی کرافٹ، ہوٹل انڈسٹری، شعبہ سیاحت و ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر کاروباری شعبے سے وابستہ افراد نے بھی اپنی کاروبار میں درپیش مشکلات کے حل کی خاطر کے لیے اپنا اپنا نقط نظر پیش کیا۔ایسیے میںں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے سی سی کے آئی کو یقین دلایا کہ اگر درپیش مشکلات کے ازالے کی خاطر  کبھی میری ضرورت پڑتی ہے تو میں اپنا  بھر پور تعاون  پیش کروں گی۔
اس موقعے پر موصوفہ نے  مزید کہا کہ مشتاق چایا  نہ صرف کامیاب اور وسیع تجربہ رکھنے والے کاروباری ہیں بلکہ یہ ایک ایسی شخصیت ہے جس نے کاروباری برادری کے مسائل کو  بے باک طریقے سے ابھارا  کی ہمیشہ کوشش کی ہے ایسے میں  امید ہے ان کی سرپرستی میں سی سی آئی کے نو منتخب صدر طارق رشید گانی جیسے نوجوان کاروباری  چیمبر اور اپنی برادری کے لیے بہتر کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ برس سے کاروبار پٹری پر لوٹ رہا تاہم ابھی بھی ایسے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے اور سرکاری بھی کاربارویوں کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے وعدے بند ہے۔
سی سی آئی کے سرپرست اعلی مشتاق چایا نے درخشاں اندرابی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تہنیت پیش کی وہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے شعبہ سیاحت پٹری پر لوٹ چکا ہے جس کے چلتے منسلک افراد اس وقت اپنا روزگار بہتر طور کما رہے ہیں تاہم  وادی کشمیر میں نئے سیاحتی مقامات  ہر بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح کشمیر کی طرف راغب ہوجائے اور وینٹر ٹورازم مزید فروغ پاسکے۔
اس موقعے پر سی سی آئی کے،کے نو منتخب عہدیداران کو بھی تہنیت پیش کی گئی جن میں  سنئیر نائب صدر  ایم ایم حیسن، سیکرٹری جنرل عدنان شاہ، جونئیر نائب صدر ڈاکٹر عمران نظیر، جوائنٹ سیکرٹری عاطف خان، ٹریجرر اعجاز خان،  ، چیئرمین ہیٹرک گروپ آف کمپنیز شوکت چوہدری جی صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن جی این وار، ای سی ممبر ناصر خان،  امیر گننا ، عاقب چایا ،مصدق شاہ، شیخ فیروز، ریاض پجرا ،جاوید انیم ، محمد صدیق رونگا،مسعود برزہ ، نعیم پٹو ،ڈاکٹر سجاد ،وسیم چایا، سید برکت گیلانی زبیر گل دین کے نام قابل ذکر ہیں۔
تقریب کے آخر پر سی سی آئی کے صدر طارق رشید گانی کے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سبھوں کا تعاون  طلب کیا اور کہا کہ امید ہے کہ تمام عہدیداران تن دہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے کر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمر کو مضبوط بنائے گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کے 16 ویں سالانہ اجلاس میں نئی باڈی تشکیل دینے کے لیے انتخابات عمل میں لائے گئے جس میں اتفاق رائے سے طارق رشید گانی کو دو سال کے لیے چیمبر کا صدر اور کشمیر کے معروف ہوٹلیئر مشتاق چایا کو سی سی آئی کے کا سرپرست اعلی منتخب کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.