ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
17 C
Srinagar

جموں وکشمیر: کٹھوعہ سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر جاں بحق

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بھگیال موڑ پر ایک ٹرک پل سے نیچے گرنے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور اس کے کنڈکٹر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری رائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں بھگیال موڑ کے قریب منگل کی شب ایک ٹرک پل سے نتیچے گر گئی جس کے نتیجے میں اس ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ٹرک پٹھان کوٹ پنجاب سے جموں جا رہی تھی۔
متوفین کی شناخت بلونت سنگھ اور رنجیت سنگھ ساکنان پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد بچائو آپرہیشن شروع کیا گیا اور بچائو ٹیم کو لاشین بر آمد کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img