ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی دوبارہ صدر منتخب

سری نگر: سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو جمعرات کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا تین برسوں کے لئے دو بارہ صدر منتخب کیا گیا۔
پارٹی کے نائب صدر اور سینئر لیڈر عبدالرحمان ویری نے صدر کے عہدے کے لئے محبوبہ مفتی کا نام تجویز کیا تھا اور غلام نبی ہانجورہ نے اس کی تائید کی تھی۔

پی ڈی پی کے ترجمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘نائب صدر اے آر ویری نے محبوبہ مفتی کا صدر کے عہدے کے لئے نام تجویز کیا جس جی این ہانجوری نے تائید کی’۔

پارٹی صدر کے عہدے کے لئے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ‘وائس ووٹ’ کت ذریعے انتخابی عمل انجام دیا گیا۔

دریں اثنا پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے محبوبہ مفتی کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img