جموں:جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے رام نگر علاقے میں جمعرات کو ایک آٹو رکشا سڑک پر پلٹنے کے نتیجے میں 3 طلبا سمیت 7 مسافر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اودھم پور میں جمعرات کو ایک آٹو رکشا رام نگر کی طرف جا رہا تھا کہ وہ اچانک سڑک پر پلٹ گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں 7 مسافر زخمی ہوگئے جن میں 3 طالب علم شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔
یو این آئی