اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

بن ٹول پلازا کے نزدیک دلدوز حادثہ 2نوجوان از جان

جموں:سری نگر جموں شاہراہ پر بن ٹول پلازا کے نزدیک پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں دو نوجوان لقمہ اجل بن گئے۔
اطلاعات کے مطابق بن ٹول پلازا کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک موٹر سائیکل زیر نمبر (JK02DF 7590)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی خون میں لت پت نوجوانوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ کیسے اور کن حالات میں پیش آیا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img