بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

ملک کی ترقی سے نفرت کرتی ہیں، ترقی مخالف پارٹیاں، ان کی حکومت والی ریاستوں میں جرائم بڑھے ہیں: وزیر اعظم مودی

گوالیار: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسی کا نام لیے بغیر اپوزیشن پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا واحد کام ملک کی ترقی سے نفرت کرنا اور نن ریاستوں میں ’ترقی مخالف‘ پارٹیں اقتدار میں ہیں وہاں مظالم اور جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔یہاں اپنے قیام کے دوران مسٹر مودی نے تقریباً 19 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا، وریندر کمار، بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما اور ریاستی حکومت کے کئی وزراءموجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی مخالف جماعتوں کا واحد کام ملک کی ترقی سے نفرت کرنا ہے۔ اپنی نفرت میں یہ جماعتیں ملک کی کامیابیوں کو بھی بھول جاتی ہیں۔ ساری دنیا ہندوستان کی تعریفیں کررہی ہے لیکن جنہیں کرسی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا انہیں یہ سب اچھا نہیں لگتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوبر سوں میں ہندوستان دسویں سے پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے لیکن ترقی مخالف لوگ اسے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگلی مدت میں سب سے سرفہرست تین معیشتوں میں شامل ہوگا، یہ ’مودی کی گارنٹی‘ ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ ملک نے ترقی مخالف لوگوں کو ملک پر حکومت کرنے کے لیے چھ دہائیاں دی تھیں، اگر موجودہ حکومت نو نرسوں میں اتنا کام کر سکتی ہے تو چھ دہائیوں میں کتنا کام کر سکتی ہے، لیکن وہ پھر بھی بدعنوانی میں ڈوبے رہتے تھے اور اب بھی وہی کر رہے ہیں۔مدھیہ پردیش کی پڑوسی ریاست راجستھان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہاں سرعام گلے کاٹے جاتے ہیں لیکن وہاں کی حکومت دیکھتی رہتی ہے۔

ترقی مخالف جماعتیں جہاں بھی جاتی ہیں، خوشامد اور مظالم بڑھ جاتے ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں ان کی حکومت والی ریاستوں میں جرائم میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش کے لوگوں کو بھی ان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ناری شکتی وندن ایکٹ کے تناظر میں مسٹر مودی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کے لیے ووٹ بینک نہیں ہے بلکہ قوم کی فلاح و بہبود کا مشن ہے۔ پرانی حکومتوں نے خواتین کے ریزرویشن کے نام پر صرف ووٹ مانگے، لیکن سازش کے تحت قانون کو روکے رکھا۔ یہ ایکٹ موجودہ حکومت کے دور میں ہی حقیقت بن گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img