سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ کشمیر، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ کشمیر، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سری نگر:سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سوجوئے لال تھاوسین نے وادی کشمیر کا دورہ کرکے ٹی آر سی سری نگر (لیتہ پورہ) اور پلوامہ کے ترال میں 180 بٹالین ہیڈ کوارٹر پر فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر سی آر پی ایف زون، نلین پربھات، سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل آف کشمیر آپریشنزگیانندرا کمار ورما اور آئی جی سی آر پی ایف سری نگر سکٹر اجے یادو ان کے ہمراہ تھے۔
موصوف ڈی جی نے کشمیر دورے کا آغاز آر ٹی سی سری نگر سے کیا جہاں انہوں نے سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں ٹرینیز کے ساتھ بات چیت کی۔
اس کے بعد ڈاکٹر تھاوسین نے ترال میں سی آر پی ایف کی 180 بٹالین ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہید مکیش لال مینا بارک کا افتتاح کیا اور ان جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران ملک کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
انہوں نے سی آر پی ا یف کے افسروں اور جوانوں کی غیر متزلزل لگن کو سراہا اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی ثابت قدمی کی تعریفیں کیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.