خدمت سینٹر آپریٹروں کا سری نگر میں احتجاج

خدمت سینٹر آپریٹروں کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر: خدمت سینٹر آپریٹروں نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر ایک بار پھر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ‘جاب پالیسی لاگو کرو’ وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر وسیم احمد نامی ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس لئے احتجاج کر رہے ہیں تاکہ ہمارے کچھ مسائل ہیں جو اجاگر ہو سکیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارے مسائل کی طرف نہ جموں وکشمیر بینک اور نہ ہی جموں وکشمیر سرکار توجہ دے رہی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ بی سی رول آئوٹ کیا جا رہا ہے ہم اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ اسی پر اب ہمارا تھوڑا بہٹ روز گار چل رہا تھا۔
موصوف احتجاجی نے کہا: ‘بزنس ٹرانسفر پالیسی واپس لی گئی اس کا حق ہمیں واپس دیا جانا چاہئے اور سال 2020 میں ہمیں وزیر اعظم کے دفتر سے جاب پالیسی بنانے کی یقین دہانی کی گئی تھی لیکن ہم ابھی بھی اس کے انتظار میں ہیں۔احتجاجیوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.