بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

کنہ ِ دجن یوسمرگ میں نئے ’دودھ گنگا ریزارٹز‘ کا افتتاح

غیر ملکی سیاحوں کا ایک گروپ بنا پہلا مہمان،مہمان نوازی سے ہوا متاثر

نیوزڈیسک

یوسمرگ :: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مشہور ترین سیاحتی مقام کنہ دجن یوسمرگ میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ اور ماحول دوست سیاحتی ریزارٹ ’دودھ گنگا ریزارٹز ‘ کا افتتاح کردیا گیا ،جس دوران ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

اس تقریب میں ذی شعور و کاروباری شخصیات اور ینگ انٹر پرینورز نے شرکت کی ۔نئے ریزارٹ میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیساتھ ساتھ مقامی سیلانیوں کے لئے جدید طرز کی تمام تر سہولیات دستیاب ہیں ۔ پر کیف فضاءمیں واقع’ دودھ گنگا ریزارٹز ‘ کا پہلا مہمان ،غیر ملکی سیاحوں کا ایک گروپ بنا ۔اس گروپ نے فطری نظاروں سے لطف اٹھایا جبکہ وہ ریزارٹ کی مہمان نوازی سے کافی متاثر ہوئے ۔اس غیر ملکی سیاحوں کے گروپ نے متاثر ہوکر اعلان کیا کہ وہ اگلے سال پھر کشمیر کا دورہ کریں گے اور یوسمرگ میں یوگا فیسٹیول ومقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ دودپتھری:دودھ پتھری (ترجمہ: دودھ کی وادی) جموںوکشمیر(یوٹی ) کا ایک سیاحتی مقام اور پہاڑی اسٹیشن ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں سطح سمندر سے8ہزار957 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیرکے گرمائی دارالحکومت سری نگر سے42 کلومیٹر اور ضلعی ہیڈکوارٹر بڈگام سے 22 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یوسمرگ: بڈگام ضلع میں واقع مرغزاروں یا یوسمرگ کو اپنی ہری بھری چراگاہوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ سیاحوں کی توجہ کا ایک مثالی مقام جو کہ اپنے انتہائی شائستہ طریقوں سے فطرت کا احترام کرنا سکھاتا ہے، یوسمرگ وادی کشمیر کا ایک قابل فخر حصہ ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img