جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

جل جیون مشن ۔۔۔۔

ملک جہاں خلائی مشن کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شعبوں میں بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے، وہیںپورے ملک میں جل جیون مشن کے تحت ہر گھر نل کےذریعے سے جل یعنی پینے کا صاف پانی پہنچانے کے لئے سرکار دن رات کام کررہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق اب تک ملک کے 13کروڑ گھرانوں کو نل کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے۔سال 2019میں جب مرکزی سرکار نے یہ اسکیم چالوں کی تھی، تب ملک کے صرف لگ بھگ 3.50کروڑ گھرانوں کو ہی گھروں میں نل سے پانی دستیاب تھا۔اگر گہرائی سے مطالعہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آرہی ہے کہ ابھی بھی ملک کی دو تہائی آبادی کاحصہ ندی نالوں،دریاﺅں یا پھر ٹیوب ویلوں کا پانی پینے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

جہاں تک ان ندی نالوں ،دریاوں یا تالابوںکا تعلق ہے ان کا پانی پینے کےلئے مضر صحت مانا جاتا ہے کیونکہ پُرانے ایام کی طرح پانی کے یہ ذخیرے صاف نہیں رہے ۔انسانوں نے خود ہی ان ذخیروں میں گندگی ڈال کر تباہ و برباد کیا ہے۔اگر ہم صرف وادی کشمیر کا ہی سرسری جائزہ لیں تو یہ بات سامنے آرہی ہے کہ وادی کے اکثر آبی ذخیرے یا تو ختم ہوئے ہیں یا پھر انسانی مداخلت سے ناپاک ہو چکے ہیں۔پہلے ایام میں لوگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان ندی نالوں اور دریاﺅں میں سے پانی پیتے تھے اور فلٹر کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑ رہی تھی۔آبی ذخیروں پر بستیاں قائم کی گئیں اور لوگ سارا کوڑا کرکٹ ان کی ذخیروں کے حوالے کرتے ہیں ۔وادی کیجھیل ڈل،جھیل آنچا ر،ولر اور مانسبل کی حالت ہمارے سامنے ہے۔

سرکار نے اگرچہ شہر و دیہات میں فلٹریشن پلانٹ قائم کئے ہیں لیکن ان پلانٹوں میں بھی پیچھے سے پوری سپلائی نہیں مل رہی ہے جتنی کہ ان پلانٹوں کو درکار ہے۔سبھی ماہرین کا ماننا ہے کہ دھیرے دھیرے پانی زمین پر سے کم ہوتا جائے گا اور اسی پانی پر تیسری عالمگیر جنگ بھی ہوگی۔موجودہ مرکزی حکومت نے ہر گھر نل کے ذریعے جل پہنچانے کا مشن ہاتھ میں لیکر اچھا کام ضرور کیا ہے اور اس اسکیم کے تحت ملک کے کروڑوں لوگوں کو براہ راست فائدہ ملا ہے لیکن پھر بھی بہت ساری آبادی پینے کے صاف پانی سے ابھی محروم ہے۔

اگر مرکزی سرکار خلوص نیت کے ساتھ ملک کے ہر شہری کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں یقین رکھتی ہے ،پھر اسکو آبی ذخیروں کی حفاظت کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینی چاہئے اور اس کے لئے ایک منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر عملانا چاہئے تاکہ باقی آبی ذخیرے محفوظ ہو ں،تب جا کر یہ ممکن ہے کہ مرکزی سرکار کا جل جیون مشن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا جس کے تحت ملک کے ہر شہری کو پینے کا صاف پانی بہ آسانی دستیاب رہے گا اور لوگ مختلف مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں جو گندہ پانی پینے سے پھیل جاتی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img