ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

اننت ناگ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 38 سالہ شخص کی موت واقع

سری نگر، یکم ستمبر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں جمعے کی صبح ایک شخص کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے شہلی پورہ اچھ بل میں ایک شخص بجلی کی ایچ ٹی تار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ شخص کو فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت سبزار احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن شہلی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img